کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز کے کچھ ہی دیر کے بعد ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں 49 پیسے اضافہ دیکھنے میں آیاہے جس کے بعد ڈالر 271 روپے پر ٹریڈ کر رہاہے ۔
یاد رہے کہ آج صبح سویرے اسحاق ڈار پریس کانفرنس کیلئے آئے اور انہوں نے قوم کو مزید 170 ارب روپے ٹیکسز عائد کرنے کی خبر سنائی اور کہا کہ منی بجٹ لانا پڑے گا چاہے وہ بل کی شکل میں ہو یا پھر آرڈیننس کی ۔









