عالمی مارکیٹ میں کمی کے باوجود پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 3300 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا۔
صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 3300 روپے اضافے سے ایک لاکھ 98 ہزار اور دس گرام سونا 2829 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 69 ہزار 753 روپے ہوگیا۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 17 ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد فی اونس نرخ 1865 ڈالر پر آگئے۔
رپورٹ کے مطابق چاندی کی فی تولہ قیمت 30 روپے اضافے سے 2160 روپے اور دس گرام نرخ 25.72 روپے بڑھ کر 1851.85 روپے ہوگئے۔
انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس چاندی 22.14 ڈالر پر فروخت ہورہی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں کمی، پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ








