بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

لیٹر گیٹ کی تحقیقات،وزیرِ اعظم کا سپریم کورٹ سے کمیشن بنانے کا مطالبہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیرِ اعظم عمران خان نے سپریم کورٹ آف پاکستان سے لیٹر گیٹ کی تحقیقات کے لیے عدالتی کمیشن بنانے کا مطالبہ کر دیا۔

نجی ٹی رپوٹ کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان نے لیٹر گیٹ کی تحقیقات کے لیے عدالتِ عظمیٰ سے ہائی پاور کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس سلسلے میں وزیرِ اعظم عمران خان کے وکلاء آج سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے۔

 رپوٹ کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان نے از خود نوٹس سے متعلق گزشتہ روز قانونی ٹیم سے مشاورت کی تھی۔

رپوٹ کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان نے حکومت گرانے کے لیے کی گئی عالمی سازش کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

رپوٹ کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان کی جانب سے منحرف ارکان اور ہارس ٹریڈنگ کی تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔

رپوٹ کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان کا مؤقف ہے کہ نیشنل سیکیورٹی اجلاس میں بین الاقوامی سازش کو تسلیم کیا گیا۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کرپٹ سیاستدانوں نے حکومت گرانے کے لیے عالمی ایجنڈے پر عمل کیا۔