بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آئی ایم ایف کے پیشگی اقدامات پر عملدرآمد کا آغاز،بجلی بلوں پر سبسڈی ختم کرنے پر کام شروع

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آئی ایم ایف کے پیشگی اقدامات کیلئے بجلی کے بلوں پر سبسڈی ختم کرنے پر کام شروع کر دیا گیا ۔

نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع کاکہناہے کہ مارچ میں بجلی کے بل اضافی سرچارج کے ساتھ موصول ہوں گے ،مارچ میں موصول بجلی بلوں میں اضافی سرچارج 3 روپے 21 پیسے فی یونٹ سے18 روپے تک ہوگا، ذرائع کاکہناہے کہ جون تک بجلی کی قیمت فی یونٹ23 روپے 39پیسے کر دی جائے گی ۔