بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شہباز گِل کی رمیش کمار کے گھر آمد، اپنے ریمارکس پر معافی مانگ لی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہبازگِل نے رکن قومی اسمبلی رمیش کمار سے اپنےریمارکس پرمعافی مانگ لی۔
تفصیلات کے مطابق شہبازگِل اقلیتی رکن قومی اسمبلی رمیش کمار کے گھر پہنے اور ان سے ملاقات کی۔ شہباز گل نے رمیشن کمار سے اپنے ریمارکس پر معافی مانگی اور کہا کہ میں نے جو کہا آپ کو اس سے تکلیف پہنچی ہوگی، مجھےافسوس ہوا جو بھی ہمارے درمیان ہوا۔
اس پر رمیش کمار نے کہا کہ ٹی وی پر جو الفاظ کہےمجھےاس سے نقصان ہوا، آپ نے غلطی کا احساس کیا اور جو گھر پر چل کر آئے اسے معاف کیاجاتا ہے۔رمیش کمار نے اعلان کیا کہ جو ہتک عزت کا کیس کیا تھا اس کو ختم کرتاہوں۔

 

خیال رہے کہ گزشتہ سال شہبازگِل نے رمیش کمار کیلئے ٹی وی شو میں نازیبا الفاظ استعمال کیے تھے۔

شہباز گل اور رمیش کمار میں تلخی ،معاون خصوصی نے اقلیتی رکن کو سیاسی دلال قراردےدیا