اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کے معاملے پر عمران خان اور دیگر افراد کو نادہندہ قرار دینے کے لیے نیب کو خط لکھ دیا ہے ۔
الیکشن کمیشن نے خط میں نیب سے مطالبہ کیا ہے کہ عمران خان سمیت دیگرافراد کو متعلقہ فورم سے نا دہندہ قرار دے کر فہرست الیکشن کمیشن کو فراہم کی جائے، الیکشن کمیشن یہ فہرست مزید کارروائی کے لیے ریٹرنگ افسران کو بھجوائے گا ۔
الیکشن کمیشن کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت کے2 ہیلی کاپٹرزپر 1800دورے کیے گئے ، جس میں سے 588دورے سیاستدانوں کی جانب سے جبکہ577دورے سرکاری افسران نے کیے ، سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کرنے والوں کے ذمے 19کروڑ87لاکھ روپے واجب الادا ہیں۔
الیکشن کمیشن نے عمران خان کو نادہندہ قرار دینے کے لیے نیب کو خط لکھ دیا








