اسلام آباد: (مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس ایک مرتبہ پھر اپنا آپ دکھانے لگا، ملک بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 22 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق قومی ادارہ صحت ( این آئی ایچ) کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں 24 گھنٹے کے دوران 4 ہزار 681 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 22 افراد کے کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے، ان مریضوں کو قرنطینہ کر دیا گیا۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ کورونا سے گذشتہ روز کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا تاہم 8 مریضوں کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مثبت کیسز شرح 0.47 فیصد رہی۔









