کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کی ہارورڈ یونیورسٹی کے محقیقین اپنی85تحقیق کے اور اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ خوشگوار زندگی اور طویل عمر کا راز بہترین کیر ئیر،دھن دولت ، صحت مند متوازن غذا اورورزش میں نہیں بلکہ مثبت رشتوں اور تعلقات میں ہے ۔جسے سماجی و معاشرتی فٹنس کانام دیا گیا ہے ۔ہارورڈیو ینورسٹی نے اس حوالے سے1938ء میں مطالعہ شروع کیا تھا ۔محقیقین نے اس حوالے سے دنیا بھر سے724شرکاء کے صحت ریکارڈ جمع کیے ۔ان میں سے اکثر کا جواب تھا ان کی طویل العمری کا راز باہم مثبت اور خوشگوار تعلقات میں مضمر ہے ۔ اپنے تعلقات کو بہتر اور متوازن بنانا چاہتے ہیں تو سو شل فٹنس کو اپنی زندگیوں میں نافذ کرنا ضروری ہے ۔ہماری سماجی زندگی نظام حیات ہے اور اس کی مشق کو جاری رکھنا ہوگا ۔تعلقات کی مضبوطی کےلیے خود سے ایماندار ہونا بھی ضروری ہے۔
خوشگوار زندگی، طویل العمری کا راز سوشل فٹنس،85 سالہ تحقیق








