لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب میں فلورملز اور محکمہ خوراک کے درمیان رسہ کشی جاری ہے جس سے صوبے میں آٹے کے بحران کا خدشہ ہے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق 14 فروری سے شروع ہونیوالی ہڑتال کامیاب بنانے کیلئے مل مالکان کی ملاقاتیں اور رابطے جاری ہیں،ادھرہڑتال کو ناکام بنانے کیلئے محکمہ خوراک نے فلور ملز کو اضافی کوٹہ دینے کا لالچ دیدیا،لاہور اور شیخوپورہ میں محکمہ خوراک محدود تعداد میں فلور ملز ساتھ ملانے میں کامیاب ہو گیا۔
لاہور میں ٹرکنگ پوائنٹس کے ساتھ رجسٹرڈ دکانوں پر بھی آج سے آٹا سپلائی شروع ہو گئی،راولپنڈی، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں محکمہ خوراک کو ناکامی کاسامنا ہے۔
ایسوسی ایشن کاکہناہے فلور ملز کل سے سرکاری گندم کوٹہ نہیں اٹھائیں گی ،منگل سے سرکاری آٹا کی تیاری، سپلائی مکمل طور پر بندہوگی ،فلور ملنگ انڈسٹری کوکسی فردواحد کے جنون کا نشانہ نہیں بننے دینگے ،سرکاری پالیسیوں، اقدامات کی ناکامی، غلطیوں کا بوجھ ہم پر نہ ڈالا جائے ،محکمہ خوراک نے 80 سے زائد فلورملزکاسرکاری کوٹہ روک دیاگیا۔









