لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور ائیرپورٹ کے اطراف طیاروں کے جی پی ایس سسٹم کے سگنل اچانک غائب ہو گئے جس سے فلائٹ آپریشن میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
نجی ٹی وی کے مطابق لاہور کی علامہ انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے قریب بعض لوکیشن پ سگنل میں رکاوٹ پیش آئی جس پر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اندرون و بیرون ملک پروازوں کے لئے نوٹم جاری کر دیا۔
نوٹم کے مطابق ائیرپورٹ کے 100 کلومیٹر کے اطراف میں سگنل کا مسئلہ درپیش رہا، جی پی ایس سسٹم غائب ہونے سے 25 سے زائد پروازیں متاثر ہوئیں۔ پائلٹس کو جہاز اتارنے اور اڑان بھرنے میں دشواری پیش آئی۔