Muzaffarabad میں درجہ حرارت میں اضافے کے باعث برف تیزی سے پگھل رہی ہے، جس کے نتیجے میں دریاؤں اور ندی نالوں میں اچانک طغیانی کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔
State Disaster Management Authority Azad Jammu and Kashmir کے مطابق Line of Control کے چکوٹھی سیکٹر میں دوپہر 12 سے 1 بجے کے درمیان دریا کے بہاؤ میں اچانک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ پانی کے بہاؤ میں اس اضافے کی ممکنہ وجہ بھارت کے اوڑی علاقے میں ڈیم کے اسپل ویز کھولنا ہو سکتی ہے، تاہم اس کی حتمی تصدیق جاری ہے۔
کیئر سٹارمر: بعض فلسطین حامی مظاہروں پر پابندی اور نعرے پر قانونی کارروائی ممکنمزید پڑھیں؛
انتظامیہ نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ دریاؤں کے کنارے جانے، مچھلی پکڑنے یا غیر ضروری طور پر پانی کے قریب رہنے سے گریز کریں، کیونکہ کسی بھی وقت صورتحال خطرناک شکل اختیار کر سکتی ہے۔
ڈیزاسٹر مینجمنٹ اداروں نے متعلقہ علاقوں میں نگرانی مزید سخت کر دی ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے فوری طور پر نمٹا جا سکے۔









