بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

غیرملکی شہریوں کی حفاظت کیلئے ہرممکن اقدامات کیے جائیں،وزیرداخلہ

اسلام آباد(ممتازنیوز)وفاقی وزیرداخلہ راناثناء اللہ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ ملکی اورغیرملکی شہریوں کی حفاظت کیلئےہرممکن اقدامات کیےجائیں۔
گوادر میں وزیرداخلہ کی زیرصدارت انسداددہشت گردی اور غیرملکیوں کی سکیورٹی سے متعلق اجلاس میں راناثناءاللہ نے کہا کہ سیکیورٹی اقدامات پرعملدرآمدمیں ہرگزکوتاہی نہ برتی جائے۔
راناثناءاللہ نے کہا کہ ترجیحی بنیادوں پرسیکیورٹی اداروں میں خالی آسامیاں پرکی جائیں، سیکیورٹی اداروں کی بھرتیوں میں مقامی افرادکو ترجیح دی جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ چینی باشندوں کوفول پروف سیکیورٹی مہیاکی جائے، سی پیک کےتحت تمام منصوبوں کا ایک فیصد سیکیورٹی کیلئے مختص کیا گیا۔ ملکی اورغیرملکی شہریوں کی حفاظت کیلئے ہرممکن اقدامات کیے جائیں۔