بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

محمد عامر کے لیے قومی ٹیم میں کھیلنے کے دروازے کھلے ہیں: چیف سلیکٹر

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)چیف سلیکٹر قومی مینز کرکٹ ٹیم ہارون رشید نے کہا ہے کہ محمد عامر چاہتے ہیں کہ پاکستان کے لیے کھیلیں تو ان کے لیے دروازے کھلے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ محمد عامر، عماد وسیم اور شرجیل خان کے ناموں پر غور کر رہے ہیں۔چیف سلیکٹر نے کہا کہ پی ایس ایل پاکستان کا ایک بڑا برینڈ ہے۔ کوشش ہوگی پی ایس ایل میں اچھی کارکردگی دکھانے والوں پر نظر رکھوں۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل میں یاسر حمید، محمد سمیع اور میری کافی اہم ذمہ داریاں ہیں، ہم سب پاکستان کی کرکٹ کو بہتر بنانا چاہتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کامران اکمل اپنے عہدے سے دستبردار ہوئے کیوں کہ انہوں نے پی ایس ایل میں ایک نجی ٹی وی چینل سے معاہدہ کیا ہے۔ کامران نے ہم سے مشورہ کیا اور پھر دستبردار ہوئے۔