بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ایس ایل افتتاحی میچ: لاہور قلندرز شہدا کے بچوں کو سلام پیش کرے گی

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک) پاکستان سپر لیگ 8 کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز  پولیس کے شہدا کو  خراج عقیدت پیش کرے گی۔

ملتان اسٹیڈیم میں  آج پاکستان سپر لیگ 8 کا افتتاحی میچ  لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے مابین کھیلا جانا ہے جو رات 8 بجے شروع ہوگا۔

لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی دیگر کھلاڑیوں کے ہمراہ شہدا کے بچوں کو سلام پیش کریں گے جس کے لیے لاہور قلندرز  نے  پولیس شہدا کے 50 بچوں کو میچ کے لیے مدعو کیا ہے۔

پولیس شہدا کے بچے عمران خان انکلوژر  میں میچ دیکھیں گے۔