بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پہلی کمائی 14 ہزار تھی اور اب۔۔ گاؤں کی باپردہ یوٹیوبر، جس نے اپنے یوٹیوب چینل سے لاکھوں روپے کمانا شروع کر دیے، دلچسپ ویڈیو

آج کے دور میں انسان کو اگر کامیاب ہونا ہے، تو اسے خود محنت کرنا ضروری ہے، پھر چاہے وہ کسی بھی اچھے طریقے سے کرے۔

اس خبر میں آپ کو ایک ایسی ہی خاتون سے متعلق بتائیں گے۔

پاکستان سے تعلق رکھنے والی ایک ایسی ہی یوٹیوبر نے سب کی توجہ حاصل کر لی ہے، جو کہ گاؤن سے تعلق رکھتی ہیں، لیکن ایک یوٹیوبر ہیں۔

چہرے پر پردہ کیے، برقع اوڑھے خاتون یوٹیوبر نے نہ صرف نے اس وقت سب کو حیران کیا جب وہ گاؤں کے لکڑی سے بنے چولہے پر پیسٹریز سے لر کر پیزا اور لذیذ کھانے بناتی ہیں۔

عام طور پر یہی خیال کیا جاتا ہے، کہ گاؤں دیہاتوں میں یہ سب ممکن نہیں اور نہ ہی سوچ اس طرح ہوتی ہے، جیسے کہ بڑے شہروں میں ہوتی ہے، تاہم خاتون یوٹیوبر کو سپورٹ کرنے والے کوئی اور نہیں بلکہ ان کے شوہر ہیں۔

چھوٹا بھائی اپنی بہن کا کیمرہ مین بن کر اور ویڈیوز اپلوڈ کرنے میں مدد کرتا ہے اور بہن یعنی خاتون یوٹیوبر کھانا بنانے سے لے کر اسے پیش کرنے تک کا سارا کام سنبھالتی ہیں۔

وہ بتاتی ہیں کہ شروعات میں تو بہت مشکل ہوئی تھی، کیونکہ صارفین یعنی ویوز بہت کم آتے تھے، کئی بار تو سوچا چھوڑ دوں، مگر پھر ہمت آ ہی جاتی تھی اور پھر دوبارہ ہمت کر کے اسی کام کو کرنے کی ٹھان لیتیں۔

لیکن 1 سال بعد ویوز آنا شروع ہوئے، جس نے کافی ہمت اور حوصلہ بڑھایا۔ خاتون نے بتایا کہ پہلی کمائی 14 سے 15 ہزار تھی لیکن یہ بھی لاکھوں سے کم نہ تھی کیونکہ یہ محنت کی پہلی کمائی تھی، اب خاتون یوٹیوبر کے گھر میں ایک سیٹ موجود ہے، جہاں وہ مختلف قسم کے کھانے بناتی ہیں۔

اس سب میں دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ ان کا برقع یا حجاب کرنا ان کی کامیابی میں رکاوٹ نہیں بنا ہے۔

source