بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نیشنل ایکشن پلان 2014 پر عملدرآمد کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

اسلام آباد(نیوزڈیسک) نیشنل ایکشن پلان 2014 پر عمل درآمد کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی

درخواست شہدا فورم بلوچستان کے پیٹرن انچیف نوابزدہ جمال رئیسانی نے ایڈووکیٹ حافظ احسان کھوکھر کے ذریعے دائر کی، جس میں وفاقی و صوبائی حکومتوں، وزارت داخلہ و دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

دائر درخواست میں پولیس ریفارمز پر فوری عملدرآمد شروع کرنے کے احکامات جاری کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ تمام عدالتوں میں زیر التواء دہشت گردی کے تمام مقدمات کو فوری طور پر جلد فیصلے کرنے کے احکامات دیئے جائیں جبکہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے بین الاقوامی معیار کے مطابق گواہوں کے تحفظ اور پراسکیوشن پر عملدرآمد کرایا جائے، شہدا کے بچوں کو مفت تعلیم اور اہلخانہ کو سکیورٹی فراہم کرنے کی بھی درخواست کی گئی ہے۔

درخواست میں مزید استدعا کی گئی کہ سوشل میڈیا کے ذریعے دہشتگردی کی تشہیر کی روک تھام کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔

درخواست گزار نے دہشت گردوں کو پروپیگنڈے کے طور پر لاپتہ افراد کی فہرست میں شمار کرانے والوں کے خلاف قانونی ایکشن کا بھی مطالبہ کیا ہے۔