فیصل آباد(نیوز ڈیسک)نامور مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل لاکھوں نہیں بلکہ کروڑوں پاکستانیوں کے پسندیدہ مبلغ ہیں۔
ان کی شہرت کی وجہ یہ بھی ہے کہ وہ معاشرے میں نفرت یا تفرقہ پھیلانے کے بجائے ہمیشہ ہر پلیٹ فارم پر محبت کی بات کرتے ہیں اور دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ مسکراہٹیں بھی بکھیرتے نظر آتے ہیں۔

مولانا طارق جمیل نے انسٹا گرام پر اپنی چند تصاویر شئیر کی اور ساتھ ہی لکھا کہ دائیں آنکھ میں موتیا کے باعث آپریشن ہوا ہے جس کی وجہ سے مجھے دورانِ لیکچر کالا چشمہ پہننا پڑا۔
انہوں نے اس پوسٹ میں اپنے چاہنے والوں کو مزید بتایاکہ رمضان میں جاری سیریز ’ پیغام قرآن ‘ نے مجھے آرام کرنے نہیں دیا لہٰذا میں دنیا بھر کے طلباء اور عوام کے لیے لیکچر دینے آیا ہوں۔








