ملتان(ممتازنیوز)ملک میں کرکٹ کا بخار، ایک سو چار۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن کا میلہ دھوم مچانے کو ہے تیار۔ لیگ کا آغاز ملتان سے ہورہا ہے پہلی بار۔
پی ایس ایل 8 کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب کا آغاز ہوچکا ہے، شائقین کی ملتان اسٹیڈیم آمد کا سلسلہ جاری ہے، رات آٹھ بجے پہلے میچ میں لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز میں جوڑ پڑے گا۔
فائنل 19 مارچ کو ہوگا، جبکہ جیتنے والے کو بارہ کروڑ روپے انعام ملے گا۔
پی ایس ایل ایٹ کے حوالے سے فینز کا جوش و خروش دیدنی ہے۔ سب کو ایکشن کا بے صبری سے انتظارہے۔
کراچی میں بھی پی ایس ایل 8 کے میچز کیلئے اسٹیج تیار ہے۔ نیشنل اسٹیڈیم میں چودہ سے چھبیس فروری تک نو میچز ہوں گے۔
کل کراچی کنگز اور پشاور زلمی ٹکرائیں گے۔
سٹیڈیم میں تمام ٹیموں کے کپتانوں کی ہورڈنگز آویزاں ہیں۔ میچ میں بگی کیم، اسپائیڈر کیم سمیت چوبیس ہائی ٹیک کیمرے استعمال ہوں گے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے کپتان سرفراز احمد، کوچ معین خان اور دیگر کی فلمی انداز میں انٹری توجہ کا مرکز بن گئی۔ دونوں ٹیم اونر کے ہمراہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے تقریب میں شرکت کیلئے پہنچے، سفرکوخوب انجوائے کیا اوردلفریب نظاروں کی ویڈیو بھی بنائی۔
سابق کپتان محمد حفیظ بھی پی ایس ایل 8 میں ان ایکشن ہوں گے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے محمد حفیظ کو انجرڈ احسان علی کی جگہ اسکواڈ میں شامل کرلیا۔
ڈرافٹنگ میں کسی فرنچائزنے محمد حفیظ کوٹیم کا حصہ نہیں بنایا تھا۔
پی ایس ایل 8 کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب کا آغاز








