بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایتھوپیا کے سفیر کا ایوان تجارت و صنعت ملتان کا دورہ، ملتانی صنعتکاروں تاجروں کوایتھوپیا کے دورے کی دعوت 

ملتان ( مقبول حسین)پاکستان میں تعینات ایتھوپیا کے سفیر مسٹر جمال باقر عبداللہ نے ایوان تجارت و صنعت ملتان کا دورہ کیا اور ایوان کے ممبران سے ملاقاتیں کیں ۔ اس موقع پر انہوں نے ایوان کی مجلس عاملہ کے اراکین سے خطاب کرتے ہوئے انہیں ایتھوپیا کے دورہ کی دعوت دی اور کہا کہ ایتھوپیا سے پاکستان براہ راست فلائٹس کا آغاز جلد ہو گا جس سے دونوں ممالک کے مابین تاجر برادری اور عوام کے فاصلے کم ہوں گے ہم پاکستانی تجارتی برادری کو افریقہ میں کاروبار کی دعوت دیتے ہیں اور مکمل سہولیات وتعاون کی یقن دہانی کراتے ہیں انہوں نے کہا کہ ایتھوپیا کی تاریخ ملتان کی طرح چار ہزار سال پرانی ہے ایتھوپیا نے 2نومبر 2022ء کو افریقہ امن معائدہ کیا جس سے ایتھوپیا کا نیا تعمیر وترقی کا دور شروع ہوا ایتھوپیا کی کافی دنیا بھر میں مشہور ہے پاکستانی درآمد کنندگان اس جانب توجہ دیں اور اس حوالہ سے کاروباری روابط بڑھائیں انہوں نے کہا کہ ایتھوپیا ملکی ضروریات کا 85فیصد کلین انرجی سے پورا کرتا ہے جو کہ سستی اور ماحول دوست ہے موسمیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہے انہوں نے کہا کہ ملتان ایوان تجارت و صنعت کاتجارتی وفد ایتھوپین سفارت خانہ اسلام آباد کی دعوت پر 5روزہ دورہ پر ایتھوپیا کے دارالخلافہ ادیس ابابا روانہ ہوگا انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان بھر کے ایوان تجارت و صنعت کے دورے کررہا ہوں اور کوشش ہے ہر سیکٹر سے لوگوں کو جمع کرکے بڑا تجارتی وفد ایتھوپیا لے جاؤں تاکہ پاکستانی تاجروں کو ایک1,4بلین آبادی کی نئی مارکیٹس متعارف ہوں صدر ایوان میاں راشد اقبال نے سپاسنامہ پیش کرتے ہوئے ایتھوپین سفیر کا ملتان ایوان کے تجارتی وفد کو ایتھوپیا مدعو کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ جنوبی پنجاب ایگروبیس انڈسٹری میں سرمایہ کاری کے لیے زرخیز علاقہ ہے فروٹس،ویجی ٹیبل پراسیسنگ ڈیری لائیو سٹاک کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی جا سکتی ہے اور یہ علاقہ کاٹن جننگ،سپننگ،ویونگ،فرٹیلائزر،کاسٹمیٹکس،گلاس مینوفیکچرنگ،فلور ملز،آئل ملز،فوڈ آٗیٹمز،بیوریجز اینڈ جوسز کے علاوہ کچن ٹاول،ہینڈی کرافٹ،کارپٹس،سرامکس،کھسہ سازی،سوہن حلوہ،خواتین کے کڑھائی ملبوسات،بلیو پاٹری اور اونٹ کی کھال کی مصنوعات تیار کرنے کا مرکز ہے اور ان شعبہ جات میں وسیع سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں انہوں نے کہا کہ ملکی پیداوار کا 74فیصد آم اس خطہ میں پیدا ہوتا ہے پاکستان ایتھوپیا کو آ م اور کنوبرآمد کرنے والا بڑا ملک بن سکتا ہے انہوں نے توقع ظاہر کی کہ پاکستان کے تجارتی وفد کے دورہ ایتھوپیا سے دونوں ممالک کے مابین تجارتی تعلقات میں اضافہ ہو گا اس موقع پر ایتھوپین سفیر نے مجلس عاملہ کے اراکین کے سوالات کے جوابات بھی دئیے اور سینیئر نائب صدر ایوان ندیم احمد شیخ نے ان سے ملتان ایوان آمد پر اظہار تشکر کیا اس موقع پر سابق صدر ایوان خواجہ محمد حسین نے مہمان خصوصی کو ایوان کا نشان پیش کیا جبکہ تقریب میں نائب صدر شیخ محمد عاصم سعید،میاں فضل الہی،سہیل طفیل،نوید اقبال چغتائی،خواجہ محمد فاروق،عدنان چغتائی،احتشام الحق،سید ثاقب علی،شیخ فہیم ستار،صالحہ حسن،ظفر اقبال صدیقی،سیکرٹری جنرل محمد شفیق اور اسسٹنٹ سیکرٹری ساجد انصاری دیگر نے شرکت کی ۔