لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ کی ملکہ کنسورٹ کمیلا پارکر کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئیں۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کوئین کنسورٹ کمیلا کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور وہ زکام کی علامات محسوس کر رہی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کورونا کی تصدیق کے بعد کمیلا پارکر نے اپنی آج کی تمام مصرفیات منسوخ کردی ہیں۔
کمیلا پارکر کے کورونا میں مبتلا ہونے کی تصدیق بکنگھم پیلس کی جانب سے جاری بیان میں بھی کی گئی ہے۔








