facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پتنگ بازی کرنے والوں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے، وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پتنگ بازی کرنے والوں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے فیصل آباد کے علاقے میں ڈور پھرنے سے موٹر سائیکل سوار شہری کے جاں بحق ہونے کے واقعے کا نوٹس لے لیا، انہوں نے پابندی کے باوجود پتنگ بازی کے واقعات پر اظہارِ برہمی کیا۔انہوں نے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کرلی اور غفلت کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیاوزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پتنگ بازی کرنے والوں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے۔انہوں نے کہا کہ پتنگ بازی پر پابندی کے قانون پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے، پتنگ بازی کے واقعات قطعا برداشت نہیں، پولیس پتنگ بازی روکنے کیلئے موثر اقدامات کرے۔وزیر اعلی پنجاب نے جاں بحق شہری کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا۔پنجاب پولیس کی جانب سے پتنگ بازوں کے خلاف کامیاب کارروائی کی گئی ہے، کارروائی صوبہ بنجاب کے شہر قصورمیں کی گئی جس کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 35 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

 

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے سینکڑوں تعداد میں پتنگیں اور ڈور کی چرخیاں بھی برآمد کرلی گئی ہیں۔واضح رہے کہ پتنگ بازی ایک انتہائی خطرناک کھیل ہے جس کی وجہ سے ہر سال کئی افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں، یہ صرف وہی لوگ نہیں ہوتے جو پتنگ بازی کا شوق پورا کرتے ہوئے جان کی بازی ہارتے ہیں۔ہلاک ہونے والوں میں سے اکثر ایسے افراد ہوتے ہیں جنہیں پتنگ بازی کا کوئی شوق نہیں ہوتا نہ ہی وہ اس قاتل کھیل کا طریقہ جانتے ہیں بلکہ وہ ویسے ہی کسی آوارہ ڈور کی زد میں آ کر بے دردی سے جان دے دیتے ہیں یعنی پتنگ بازی ایک ایسا کھیل ہے جس میں کھلاڑی اپنا نقصان کم جبکہ دوسروں کا زیادہ نقصان کر دیتے ہیں۔