بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کورونا سے مزید 21 افراد متاثر، 12 مریضوں کی حالت نازک

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک بھر میں کورونا سے مزید 21 افراد متاثر ہوئے، 12 مریضوں کی حالت نازک ہے تاہم کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق قومی ادارہ صحت نے بتایا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 4 ہزار 391 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 21 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

این آئی ایچ (نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ) کے اعدادوشمار کے مطابق کورونا کیسز کی شرح 1.48 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ مرض میں مبتلا کسی شخص کی ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی۔

قومی ادارہ صحت کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد میں سے 12 کی حالت نازک ہے جن کو علاج کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔