کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی روپے کے مقابلے امریکی ڈالر مزید گر گیا، ایک روپے 85 پیسے کے ریٹ پر ٹریڈ کرنے لگا۔
نجی ٹی وی کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران امریکی ایک روپے 85 پیسے گراوٹ کے بعد 265 روپے 50 پیسے کے ریٹ پر آگیا۔
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت برآمدات میں اضافہ کرے تو ڈالر مزید نیچے گر سکتا ہے جس کا ملکی معیشت پر خوشگوار اثر پڑے گا اور بیرونی قرضوں کا بوجھ بھی کم ہو گا۔









