بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پنجاب پولٹری ایسوسی ایشن کا 16 فروری سے کاروبار بند کرنے کااعلان

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب پولٹری ایسوسی ایشن نے 16 فروری سے کاروبار بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق پنجاب پولٹری ایسوسی ایشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ صوبے میں 17 فروری کو گاڑیاں سڑک پر کھڑی کر کے احتجاج کریں گے۔ ضلعی حکومت نے اعتماد میں لئے بغیر قیمت 30 روپے کلو کم کر دی۔

پنجاب پولٹری ایسوسی ایشن کے صدر طارق جاوید کا کہنا تھا کہ پولٹری ایسوسی ایشن کا مارجن بھی کم کر دیا گیا، مرغی کی قیمت میں اضافے کی ذمہ دار ایسوسی ایشن نہیں۔