بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

حکومت کے 9 ماہ، قرض اور واجبات 10 ہزار 324 ارب روپے بڑھ گئے

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ ملکی قرضے اور واجبات تاریخ کی بلند ترین سطح 63 ہزار 868 ارب روپے پر پہنچ گئے ہیں۔اسٹیٹ بینک کی طرف سے 2022 کے قرضوں اور واجبات سے متعلق جاری دستاویز کے مطابق اتحادی حکومت کے پہلے 9 ماہ میں قرضے اور واجبات 10 ہزار 324 ارب روپے تک بڑھ گئے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت کے آخری 9 ماہ میں قرض اور واجبات 5 ہزار 717 ارب روپے تک بڑھ گئے تھے۔ اسٹیٹ بینک کی دستاویز میں کہا گیا ہے کہ 2022 میں قرضوں اور واجبات میں 12 ہزار 143 ارب روپے کا اضافہ ہوا اسی طرح ملک پر قرضے اور واجبات ریکارڈ 63 ہزار 868 ارب روپے پر پہنچ گئے ہیں۔ اس حوالے سے کہا گیا ہے کہ اپریل سے دسمبر 2022 کے دوران مقامی قرض میں 5 ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہوا جبکہ اسی عرصے میں بیرونی قرض اور واجبات میں 4 ہزار 585 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔