بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسرائیل سے پہلی مرتبہ یورپ کیلئے خام تیل کی برآمد کا آغاز

کراچی (نیوز ڈیسک) اسرائیل سے پہلی مرتبہ یورپ کے لئے خام تیل برآمد کی سپلائی شروع کی گئی ہے۔ یورپ کے لیے تیل پر مبنی پہلی کارگو کھیپ کاریش نامی تیل کے کنویں سے بھیجی گئی۔ اسرائیل کئی برسوں سے قدرتی گیس بیرون ملک برآمد کرتا چلا آیا ہے، تاہم تیل کی برآمد کا تجربہ اس سے قبل نہیں کیا گیا۔ بحر متوسطہ میں کیرش کے مقام پر ذخائر سے تیل نکالنے کا کام اینرجئین کمپنی کا فلیگ شپ منصوبہ ہے، جہاں سے گذشتہ برس سے گیس کی برآمد کا سلسلہ جاری تھا۔ یاد رہے کہ اسرائیل متعدد سالوں سے قدرتی گیس برآمد کرتا چلا آ رہا ہے اور کثیر مقدار میں تیل پیدا نہیں کر سکا۔ بحیرہ روم کے مشرق میں کریش زخائر کو انیرجئین کا سب سے اہم پراجیکٹ سمجھا جاتا ہے۔ گزشتہ برس سے یہاں سے گیس نکالی جا رہی ہے۔ انرگین کمپنی نے اپنے لندن صدر دفتر سے جاری ایک بیان میں بتایا کہ کمپنی کے کیریش آئل فیلڈ سے خام تیل کا پہلا کارگو اسرائیل سے یورپ برآمد کیا گیا ہے۔ اسرائیل سے یورپ کے لئے تیل کی درآمد وائیٹول نامی کمپنی کے ساتھ کئی کارگو مارکیٹنگز کے سلسلے کی ایک کڑی ہے۔