بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

لاہور کے ہاسٹلز میں رہائش پذیر طالبات کی اکثریت کے نشے اور جسم فروشی میں مبتلا ہونے کا انکشاف

لاہور (نیوز ڈیسک) لاہور کے ہاسٹلز میں رہائش پذیر طالبات کی اکثریت کے نشے اور جسم فروشی میں مبتلا ہونے کا انکشاف ہوا ہے جو والدین اور معاشرے کے لیے الارمنگ صورتحال ہے۔

سینئر صحافی آصف چودھری نے انکشاف کیا ہے کہ جن والدین کی بیٹیاں لاہور میں تعلیم کی غرض سے ہاسٹلز میں اکیلی راہ رہی ہیں۔انہیں باخبر کر رہا ہوں کہ لڑکیاں لاہور میں ایک بارود کے ڈھیر پر کھڑی ہیں۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ لاہور خصوصی طور پرجوہر ٹاؤن کے علاقوں میں ہاسٹلز میں رہائش پذیر لڑکیاں نشہ کر رہی ہیں ان میں بڑی تعداد نشے کے انجیکشن لگاتی ہیں ۔

https://twitter.com/asif_28/status/1626260969402900481?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1626260974087929861%7Ctwgr%5E62fad4f2e9974f0a8bb0eb3a5b7e48b14070b259%7Ctwcon%5Es2_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.neonetwork.pk%2F17-Feb-2023%2F138187

آصف چودھری کے مطابق اس سے بھی زیادہ خطرناک بات یہ ہے کہ وہ رات کو ہاسٹلز سے غائب اور لڑکوں کے مختلف ٹولے انہیں کرائے کے مکانوں، ہوٹلوں کے کمروں، فارم ہاؤسز میں ہوس کا نشانہ بناتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئے روز ہاسٹلز میں لڑکیوں کی خودکشیوں کے واقعات رونما ہونے کی بڑی وجہ بھی یہی صورتحال ہے۔ میڈیا والے والدین کی عزت کی خاطر مناسب کوریج نہیں دیتے ۔

انہوں نے کہا کہ جب بھی تفصیل سے خبر دینا چاہی تو پولیس آفیسرز ہاتھ جوڑ کر منتیں کرتے ہیں کہ والدین معاشرے میں منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے۔ منافع کے لیے مافیاز نے ہزاروں دکانیں اور گھر ہاسٹلز میں تبدیل کر دیے ہیں۔