بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان، پوائنٹس کتنا گرے؟جانیں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان دیکھا گیا، 82 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔

نجی ٹی وی کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز سٹاک مارکیٹ میں مندی دیکھی گئی، 100 انڈیکس 82 پوائنٹس گراوٹ سے 40996 کی سطح پر آ گیا۔

دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں آج کاروبار کے آغاز کے کچھ ہی دیر بعد ڈالر کی قیمت میں 62 پیسے اضافہ ہواجس کے بعد ڈالر کی 265 روپے پر ٹریڈنگ ہوئی۔ گزشتہ روز انٹر مارکیٹ میں ڈالر 264.38 روپے کے ریٹ پر پر بند ہوا تھا ۔