اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید افطاری کے لیے سامان خریدنے بازار پہنچ گئے۔
ٹوئٹر پر شیخ رشید کی جانب سے راولپنڈی کے بازار کی تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں انھیں افطاری کے سامان کی خریداری کے لیے بازار میں ایک اسٹال پر کھڑے سامان خریدتے دیکھا جاسکتا ہے۔

راولپنڈی:6 اپریل
افطار کیلئے بازار سے شاپنگ کرتے ہوئے.https://t.co/Tc0IG0EDvh#Ramadan #Mubarak pic.twitter.com/9J3PFTgfxn— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) April 6, 2022
تصویر میں اسٹال پر رول سموسے، کچوری وغیرہ موجود ہیں اور شیخ رشید دکاندار سے سامان شاپر میں ڈلواتے دیکھے جاسکتے ہیں۔
تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا گیا کہ راولپنڈی میں 6 اپریل کو ’افطار کے لیے بازار سے شاپنگ کرتے ہوئے‘۔
تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ شیخ رشید نے راولپنڈی کے کون سے بازار سے خریداری کی۔








