اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ ( جولائی تا جنوری ) کے دوران اسٹیل اسکریپ کی درآمد میں 40فیصد کمی ہوئی اور25لاکھ ٹن اسکریپ درآمد کیا جاسکا جبکہ سٹیل کی پیداوار میں 30فیصد کمی ہو چکی ہے، 80فیصد صنعتیں بند،ایل سی نہ کھلنے سے 75لاکھ ملازمتیں ختم ہونیکا خدشہ ہے، اعداد و شمار کے مطابق جنوری 2023میں صرف دو لاکھ 20 ہزارٹن سکریپ درآمد کیا گیا جو کہ گزشتہ پانچ برسوں کی جنوری کی کم ترین درآمد ہےاور جنوری 2020کے مقابلے میں 50فیصد سکریپ کی درآمد میں کمی ہوئی ، پاکستان ایسوسی ایشن آف لارج سٹیل پروڈیوسرز کے مطابق درآمدات کی ایل سی پر پابندی کے باعث سٹیل کی انڈسٹری تباہی کے دھانے پر پہنچ چکی ہے اور مقامی مارکیٹ میں سریے اور ریبار کی قلت پیدا ہو چکی ہے۔
سات ماہ میں اسٹیل اسکریپ کی درآمد میں 40 فیصد کمی








