لاہور میں ہونے والے فیض میلے میں بھارتی شاعر جاوید اختر نے ممبئی حملے کی دہشت گردی کا الزام پاکستان پر لگا دیا ۔ ادبی سیشن میں کڑوی باتیں بھی کر ڈالیں ۔
بھارتی میڈیازہر اگلنے سے باز نہ آیا ، بھارتی شاعر جاوید اختر نے فیض میلے میں شرکت کی ۔ ادبی سیشن کے دوران بھی پاکستان کے خلاف زہر اگلنے سے گرہیز نہ کیا ۔ کہا کہ بھارت میں تو نصرت فتح علی خان اور مہدی حسن کی یاد میں بڑی بڑی تقاریب ہوئیں ۔ تاہم پاکستان میں تو لتا منگیشکر کی یاد میں کوئی تقریب بھی نہ سجائی جا سکی ۔
Well for This Javed Akhtar must be appreciated for showing Mirror to #Pakistan while sitting in Pakistan.
He directly and bluntly blamed Pak of #MumbaiAttack on India#JavedAkhtar #PakistanBankrupt #NIARaid #KanganaRanaut #TheKashmirFiles pic.twitter.com/OL3Urd1yvw— Jasmeen Kaur (@JasmeenIndian) February 21, 2023
بھارتی شاعر نے یہ بھی کہہ ڈالا کہ ہم بمبئی کے لوگ ہیں ہم نے دیکھا کہ 26نومبر کو ہمارے شہر پر کیسے حملہ ہوا ۔ جاوید اختر نے پاکستان پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد نہ ناروے سے آئے نہ ہی مصر سے ، انہوں نے کہا کہ بھارت میں دہشت گردی کرنے والے دہشت گرد پاکستان میں گھوم رہے ہیں ۔ تو اگر یہ شکایت کسی ہندوستانی کے دل میں ہو تو آپ کو برا نہیں ماننا چاہیے ۔
فیض میلے کے بعد بھارتی شاعر کے اعزاز میں خصوصی تقریب بھی رکھی گئی جس میں گلوکار علی ظفر نے ان کے سامنے ان ہی کے گانے کے بول گائے ۔ تاہم اس کے باوجود بھی فیض میلے کے اس ادبی سیشن میں کسی نے بھی اس حوالے سے بھارتی شاعر کو روکا نہیں ۔
بھارتی میڈیا بھی اس کلپ کو اپنے پروپگنڈا کے طور پر استعمال کررہی ہے ۔ بھارت کی نامور اداکارہ کنگنا رناوت نے ٹیوٹر اکاونٹ ہر اس ویڈیو کلپ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ جب میں جاوید صاحب کی شاعری کو سنتی ہوں تو لگتا ہے کہ یہ ماں جیسے کہ جن کی ان بہت عنایت ہیں ۔ لیکن دیکھو کچھ تو سچائی ہوتی ہے انسان میں تبھی تو خدائی ہوتی ہے ان کے ساتھ میں۔
جاوید اختر کا یہ ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر نہ صرف گردش کر رہا ہے بلکہ ان کا ہیش ٹیگ بھی ٹرینڈنگ کر رہا ہے ۔









