بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فرح خان سے متعلق نئے اور حیران کن حقائق منظر عام پر۔۔۔سینئر صحافی سلیم صافی نےبڑا دعویٰ کرلیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) خاتون اول کی دوست فرح خان پر فوائد اٹھانے کے الزامات لگائے جارہے ہیں اور یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ وہ بیرون ملک جاچکی ہیں لیکن گزشتہ روز ایک پوسٹ سامنے آئی جس میں دعویٰ کیا گیا کہ وہ لاہور میں ہیں لیکن اب سینئر صحافی سلیم صافی فرح خان کی دبئی روانگی کی تصویر بھی سامنے لے آئے ہیں۔

تصاویر شیئرکرتے ہوئے سلیم صافی نے لکھا کہ ” یہ فرح خان کی دبئی روانگی کی تصویر ہے،  ساتھ ہی ان کا دبئی کا ویزہ ہے ، سفری ریکارڈ کے مطابق ان کے شوہر 31 مارچ اور وہ خود 3 اپریل کو لاہور ایئرپورٹ سے روانہ ہوئی ہیں”۔ سلیم صافی نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ” فرح خان نے عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ پنجاب اور دیگر کئی لوگوں کو مرکز میں وزیر اور مشیر بنوایا،  وہ فرح خان یافرح گجرکہلاتی ہیں لیکن دستاویزت میں نام فرحت ہے”۔