اسلام آباد: معاشی ٹیم اور آئی ایم ایف حکام آج شام چھ بجے ورچوئل مذاکرات کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک ورچوئل مذاکرات میں آئی ایم ایف حکام کو بریفنگ دیں گے۔
مذاکرات میں اسٹیٹ بینک کے ذخائر بڑھانے کے فنانسنگ پلان، چین سے ری فنانسنگ اور دیگر ذرائع سے فنانسنگ پر بات چیت ہو گی۔
اس موقع پر معاشی ٹیم جون تک زرمبادلہ ہدف پورا کرنے کیلئے حتمی پلان دے گی۔
آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات ایک یا دو میٹنگ میں فائنل ہو جائیں گے۔









