بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اجلاس کا معاملہ ، سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہیٰ کے خلاف اپوزیشن نے بڑا قدم اٹھا لیا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )متحدہ اپوزیشن نے سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہیٰ کے خلاف عدم اعتمادکی تحریک اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کروا دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف نے صوبائی اسمبلی کا اجلاس بلانے پر اپنے ہی ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری کے خلاف تحریک عدم اعتماد اسمبلی میں جمع کروا دی تھی جس کے بعد اپوزیشن نے بھی پوزیشن سنبھالی اورپرویز الہیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروانے کیلئے اسمبلی پہنچ گئی تاہم گزشتہ روز انہیں داخل نہیں ہونے دیا گیا لیکن آج اپوزیشن تحریک جمع کروانے میں کامیاب ہو گئی ہے ۔

اپوزیشن کی جانب سے تحریک خواجہ سلمان رفیق ، سمیع اللہ خان ،خلیل طاہر سندھ نے جمع کروا ئی ہے جس پر متحدہ اپوزیشن اراکین کے دستخط موجود ہیں ۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ دوست محمد مزاری نے کہا تھا کہ میں نے سپریم کورٹ کے احکامات کو مد نظر رکھتے ہوئے صوبائی اسمبلی کا اجلاس گزشتہ روز طلب کیا تھا لیکن اسمبلی عملے نے تعاون کرنے سے انکار کر دیا اور نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا ۔