facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

حکومتی وزراء کی اہم بیٹھک میں ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے اراکین سے رابطوں کا فیصلہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اسد قیصر کی زیر صدارت اسپیکر ہاوس میں حکومتی وزرا کی بیٹھک تحریک عدم پر اپوزیشن کی حکمت عملی پر جوابی پلان تیار ۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے اراکین سے رابطوں کا فیصلہ کیا گیا۔رابطوں کیلئے وفاقی وزرا کو اہم ٹاسک سونپ دیا گیا۔ذرائع کے مطابق وزرا انفرادی طور پر ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے ارکان سے رابطہ کریں گے، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں اپوزیشن جماعتوں کے ارکان سے رابطہ کیا جائیگا، ن لیگ کے 7 رکن اسمبلی حکومتی ارکان کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ذرائع کے مطابق اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک پیش ہوئی تو کوئی حکومتی رکن اجلاس میں شریک نہیں ہوگا۔اجلاس کے فیصلوں سے وزیراعظم عمران خان کو آگاہ کردیا گیا۔