اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کی اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کو مسترد کیے جانے کی رولنگ کے خلاف از خود نوٹس کیس کی سماعت سپریم کورٹ میں مکمل ہو گئی ہے،عدالت آج شام فیصلہ سنائے گی، کیس کی سماعت میں سینئر وکیل نعیم بخاری ،سپیکر قومی اسمبلی اور ڈپٹی سپیکر کی طرف سے عدالت میں پیش ہوئے،نعیم بخاری نے ایک دن کی پیشی کی کتنی فیس لی اس کی حیران کن تفصیلات سامنے آئی ہیں،ذرائع کے مطابق سینئر قانون دان نعیم بخاری نے ایک دن کی پیشی پر دلائل دینے کی فیس ایک کروڑ 75لاکھ روپے وصول کی ۔
ڈپٹی سپیکر رولنگ کیس،نعیم بخاری نے ایک دن کی کتنی فیس لی؟








