ممبئی(ویب ڈیسک ) معروف بھارتی اداکارہ شہناز گل سٹیج پر گانا گا رہیں تھیں کے اچانک اذان کی آواز سن کر خاموش ہو گئیں ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی وڈ اداکارہ اور گلوکارہ شہناز گل اذان کے احترام میں گانا گاتے ہوئے رک گئیں۔بھارتی میڈیا پر شہناز گل کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں انہیں حال ہی میں ہونے والے ایوارڈ شو کے دوران اسٹیج پر گانا گاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
When Shehnaaz heard "Azan" she stopped her song such a sweet girl ❤#SHEHNAAZGILL #SidharthShukla #SidNaaz pic.twitter.com/ipFxGmnmmW
— Mala🌷(SidNaaz Meri Jaan❤) (@MalaBiswas9) February 23, 2023
اس دوران جیسے ہی اذان کی آواز آئی تو گلوکارہ نے گانا گانا روک دیا اور مائیک نیچے کرلیا۔ ویڈیو میں شہناز سمیت اسٹیج پر موجود دیگر شخصیات کو بھی اذان کے احترام میں خاموش کھڑے دیکھا گیا۔شہناز گل کے اس عمل کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خاصا سراہا جارہا ہے۔









