facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

گرانفروش مافیا متحرک ,گھی اور آئل کی قیمتوں میں کتنا اضافہ ہو گیا ؟ جانیے

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) گرانفروش مافیا متحرک ہو چکا ہے ،درجہ اول اور دوم کے آئل اور گھی کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا گیا ہے ۔ درجہ اول کے آئل اور گھی کی قیمت میں 24 سے 40 روپے جبکہ درجہ دوم کی ہول سیل قیمتوں میں 20 روپے تک اضافہ کیاگیا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں درجہ اول آئل کی قیمت 24روپے اضافے سے 699 روپے جبکہ 5کلو کی پیٹی 3375 سے بڑھ کر 3496روپے جبکہ درجہ اول گھی کی فی کلو قیمت 40روپے اضافے سے 660 روپے جبکہ 5کلو کی پیٹی کی قیمت3095روپے سے 3295روپے ہو گئی۔ درجہ دوم ہول سیل قیمت میں 20روپے اضافے کے بعد گھی کی فی کلو قیمت572روپے ہو گئی جبکہ 12کلو کی پیٹی 240روپے اضافے سے 6624 سے 6864 روپے جبکہ آئل کی قیمت 20روپے اضافے سے 584روپے فی لیٹر جبکہ 12 لیٹر کی پیٹی 7008 روپے سے بڑھ کر7668روپے کی ہو گئی۔ مارکیٹ سروے کے مطابق مختلف مقامات پر ہول سیل اور پرچون سطح پر گھی اور آئل کی مختلف قیمتیں وصول کی جارہی ہیں۔عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ حکمران مہنگائی پر قابو پائیں۔