امریکی فٹبال لیجنڈ ٹام بریڈی(Tombrady) اور ڈبلیو ڈبلیو ای اسٹار لوگن پال کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں ٹام، بحث کے بعد، لوگن پال کو تھپڑ مار رہے ہیں۔
یہ واقعہ نیویارک میں منعقدہ فینیٹکس فیسٹ پروگرام کے اختتام میں پیش آیا جب دونوں شخصیات ایک ساتھ اسٹیج پر موجود تھے۔
وائرل ہونے والی ویڈیو میں ٹام بریڈی ہاتھ اٹھاتے نظر آتے ہیں، جس سے پہلی نظر میں ایسا محسوس ہوتا ہے کہ انہوں نے لوگن پال کو تھپڑ مار دیا۔ لیکن ویڈیو کو قریب سے دیکھنے پر معلوم ہوتا ہے کہ ان کا ہاتھ چہرے کے بجائے کندھے سے ٹکراتا ہے۔
Round 100 of this never ending beef at Fanatics Fest 😭 pic.twitter.com/w7N6WwHnCz
— Fanatics (@Fanatics) July 17, 2026
واقعے کے فوراً بعد لوگن پال نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر طنزیہ انداز میں ٹام بریڈی کو تنقید کا نشانہ بنایا، جس پر بریڈی نے بھی مزاحیہ جواب دیتے ہوئے انہیں ’ڈورک‘ یعنی احمق قرار دیا۔ دونوں کی یہ نوک جھونک مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی۔
This happened bc I was roasting Tom for beating him in flag football. And he tries to smack me ?? Horrible example for the kids
Aura -100
+
Blocked. With a torn tricep https://t.co/3EMBQwYT9M— Logan Paul (@LoganPaul) July 17, 2026
Dork pic.twitter.com/zKOfL6VUOE
— Tom Brady (@TomBrady) July 17, 2026
دوسری جانب کئی صارفین کا خیال ہے کہ یہ سب کچھ پہلے سے طے شدہ تھا۔ خاص طور پر اس لیے کہ لوگن پال ایک پیشہ ور ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر ہیں جبکہ ٹام بریڈی بھی حال ہی میں رنگ میں بطور ’ہیِل‘ (منفی کردار) انٹری دینے کی خواہش ظاہر کر چکے ہیں۔
وائرل ویڈیو نے جہاں سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے، وہیں یہ سوال بھی گردش کر رہا ہے کہ آیا یہ واقعی غصے کا اظہار تھا یا پھر آنے والے کسی بڑے سرپرائز کی جھلک دی گئی تھی۔








