ترک صدر رجب طیب اردوان نے حکمران جماعت کے اراکین پارلیمنٹ سے ملاقات کی اور کہا ہے کہ انتخابات کی تاریخ مؤخر کرنے کا نہیں سوچ رہے۔
انقرہ سے عرب میڈیا کے مطابق صدر طیب اردوان نے کہا کہ حکومت زلزلے کے بہانے صدارتی، پارلیمانی انتخابات کی تاریخ مؤخر کرنے کا نہیں سوچ رہی۔
انہوں نے کہا کہ ترکیہ میں زلزلے کے باوجود صدارتی، پارلیمانی انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے۔
صدر اردوان کا کہنا تھا کہ صدارتی، پارلیمانی انتخابات کےلیے تجویز کردہ 14 مئی کی تاریخ حتمی ہے۔
زلزلے کے بہانے انتخابات کی تاریخ مؤخر کرنے کا نہیں سوچ رہے، طیب اردوان







