ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ہر سال 11 مارچ کو یوم پرچم منانے کی ہدایت کا شاہی فرمان جاری کیا ہے.
خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے جاری فرمان میں کہا گیاہے کہ 1727 میں سعودی ریاست کے قیام کے ساتھ ملک کا پرچم توحید، امن اور اسلام کا پیغام دیتا آرہا ہے گزشتہ تین صدیوں سے اس ریاست کے پرچم میں تلوار قوت، حکمت اور تمکنت کی علامت رہی ہے اس ملک کے رہائشی اسی پرچم کے سایہ تلے متحد ہوئے اور اسی کو اپنی عزت و فخر کا سبب مانتے ہیں.

11 مارچ 1937 کو سعودی عرب کے بانی شاہ عبدالعزیز آل سعود نے کلمہ طیبہ پر مبنی پرچم کو قومی پرچم مقرر کیا تھا جو توحید، عدل، قوت، ترقی اور کامرانی ظاہر کرتا ہے.







