بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مقبوضہ جموں و کشمیر کبھی بھارت کا حصہ تھا نہ ہو گا ،دانیال حسنین

جنیوا(انٹرنیشنل ڈیسک )پاکستانی مندوب دانیال حسنین نے انسانی حقوق کونسل کے 52 ویں سیشن میں بھارت کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کہاکہ بھارت دنیا میں پاکستان کے خلاف جھوٹا اور بے بنیاد پراپیگنڈہ کر رہا ہے ،بھارتی حکومت کی سرپرستی میں ہندو انتہا پسند مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے خلاف ظالمانہ کاروائیاں کر رہے ہیں،ہندو انتہا پسندوں کے ہاتھوں سے بی بی سی کا دفتر بھی محفوظ نہ رہ سکا،ہفتہ کو انسانی حقوق کونسل کے 52 ویں سیشن سے خطاب کرتے ہوئے دانیال حسنین نے کہاکہ پاکستان پر الزام تراشی سے بھارت دنیا کی توجہ غیر قانونی طور پر اپنے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے توجہ ہٹا نہیں سکتا،آر ایس ایس کے غنڈوں نے بھارت میں تمام اقلیتوں بالخصوص مسلمان آبادی اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں رہنے والوں کی زندگی تنگ کر دی ہے،مقبوضہ جموں و کشمیر کبھی بھارت کا حصہ تھا نہ ہو گا ۔