بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جنگی جنون میں مبتلا بھارت کا ’براہموس‘ میز ائل کا تجربہ

 

جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے روس کے تعاون سے تیار کیے جانے والے ’براہموس ’ میزائل کا تجربہ کیا ہے ۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بھارتی نیوی کے ترجمان نے بتایا کہ نیوی نے بحرہ عرب میں جنگی جہاز سے ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ آگنائزیشن کی ٹیکنالوجی سے لیس براہموس میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس میزائل کو بھارت اورروس کے مشترکہ پراجیکٹ کے تحت ایروسپیس پرائیویٹ لمیٹڈ نے تیارکیا ہے،یہ کمپنی سپر سونگ میزائل،آبدوزیں،جنگی جہاز اور بحری بیڑے تیار کرتی ہے۔
رپورٹس میں بتایا گیا کہ یہ براہموس میزائل آواز کی رفتار سے تقریباً 3 گنا تیز ٹارگٹ کیجانب بڑھنے کی صلاحیت رکھتا ہے