اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پیٹرولیم ڈویژن نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 35 روپے فی لیٹر اضافہ کرنے کی سفارش کردی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پیٹرولیم ڈویژن نے پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کے پیش نظر ہنگامی بنیادوں پر سمری وفاقی کابینہ کو ارسال کی ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے بھیجی جانے والی سمری میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول فوری طور پر 27 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 35 روپے فی لیٹر تک مہنگا کردیا جائے۔پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے بھیجی جانے والی سمری میں خبردار کیا گیا ہے کہ پیٹرویم مصنوعات کی قیمتوں میں فوری طور پر اضافہ نہ کیا گیا تو ملک میں شدید قلت پیدا ہو جائے گی۔ پیٹرولیم ڈویژن نے متنبہ کیا ہے کہ قیمتیں برقرار رہنے کی صورت میں 30 جون تک 136 ارب روپے سبسڈی دینا پڑے گی۔ وفاقی کابینہ کو پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے بھیجی جانے والی سمری میں کہا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی اور پیٹرولیم لیوی زیرو کی سطح پر برقرار رکھی جائے۔ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے وفاقی کابینہ کو بھیجی جانے والی سمری پر حتمی فیصلہ آج کرے گی۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 35 روپے فی لیٹر تک اضافے کی سمری ارسال








