بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عدم اعتماد کی ووٹنگ میں آج اپوزیشن کے 196 نمبرز ہوں گے: مرتضیٰ جاوید

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )مسلم لیگ (ن) کے رہنما مرتضیٰ جاوید عباسی کا کہناہے کہ عدم اعتماد کی ووٹنگ میں آج اپوزیشن کے 196 نمبرز ہوں گے۔پارلیمنٹ ہاوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا کہ دوبارہ آئین کی خلاف ورزی کی گئی توپھرعدالت جائیں گے، سپریم کورٹ کے فیصلے میں صاف لکھا ہے

آج ووٹنگ کرائی جائے۔انہوں نے کہا کہ ہوسکتا ہے یہ اقتدار کے بغیر خود کشی کرلیں۔دوسری جانب عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما امیر حیدر ہوتی نے کہا کہ جس طرح آئین پرحملہ ہوا اور غیرآئینی رولنگ دی گئی، ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا، آج ان کو ہر صورت ووٹنگ کرانا ہو گی۔