بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

چوہدری برادران سے چیئرمین سینیٹ کی زیر قیادت وفدکی ملاقات

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ق)کے صدر و سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر قیادت وفد نے ملاقات کی۔

وفد میں سینیٹر نصیب اللہ خان بازئی، سینیٹر محمدعبدالقادر، سینیٹر پرنس احمد عمر احمد زئی، سینیٹر احمد خان، سینیٹر دلاور خان، سینیٹر کہدہ بابر، عاصم خان گورایہ اور شاہ زل شامل تھے۔ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال، بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور وفد کے ارکان نے چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی۔