کوئٹہ(نیوز ڈیسک )بلوچستان کے ارکان صوبائی اسمبلی نے بلدیاتی انتخابات 6 ماہ تک ملتوی کرنے کی درخواست کردی،
صوبائی اسمبلی میں قرارداد بھی منظور کر لی گئی۔ارکان بلوچستان اسمبلی نے 29 مئی کو بلدیاتی الیکشن کا انعقاد مسترد کردیا۔ بلوچستان اسمبلی کےاجلاس میں مشترکہ قرارداد پیش کرتے ہوئے رکن اسمبلی اسد اللہ بلوچ نے کہا کہ صوبے میں بلدیاتی الیکشن کے لئے حلقہ بندیاں ادھوری ہیں،

امن واماناور فنڈز کے مسائل بھی درپیش ہیں، انتخابات 6 ماہ تک ملتوی کرکےسیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لےکرنئی تاریخ کا اعلان کیا جائے۔دیگر ارکان نے بھی قرارداد کی حمایت کی
۔سردارعبدالرحمان کھیتران نے کہا کہ 29 مئی کو الیکشن ہوئے تو 50 فیصد لوگ حصہ نہیں لے سکیں گے۔ارکان کی حمایت کے بعد قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔








