لاہور(ممتازنیوز) پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کے 30 ویں میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 86 رنز سے شکست دے دی۔
لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں کراچی کنگز نے مقرہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے،محمد اخلاق 51 ، کپتان عماد وسیم 45، طیب طاہر 40 اور بین کٹنگ 33 رنز کیساتھ نمایاں رہے۔
لاہور قلندرز کی طرف سے زمان خان، حسین طلعت اور حارث رؤف نے 2، 2 جبکہ دلبر حسین نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
دریں اثنا کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا، کپتان لاہور قلندرز شاہین شاہ آفریدی کو آج کے میچ کیلئے آرام دیا گیا ہے جبکہ انکی جگہ کپتانی ڈیوڈ ویسا کرررہے ہیں،کراچی کنگز کی جانب سے محمد اخلاق نے بطور وکٹ کیپر اور بیٹسمین ڈیبیو کیا ہے جبکہ لاہور قلندرز کی طرف سے شین ڈیڈسویل ڈیبیو میچ کھیل رہے ہیں۔
میگا ایونٹ میں لاہور قلندرز کی ٹیم اب تک اپنے 9 میچز میں سے 7 جیت چکی ہے، قلندرز کی ٹیم 14 پوائنٹس کے ساتھ سب سے آگے ہے،دوسری جانب کراچی کنگز کی ٹیم پی ایس ایل سیزن 8 کھیلے گئے اپنے 9 میچز میں صرف 2 میں ہی فتح سمیٹ سکی ہے، کنگز کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر آخری نمبر پر موجود ہے۔
پی ایس ایل 8: کراچی کنگز نےلاہور قلندرز کو 86 رنز سے شکست دیدی








