اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما و سینیٹر مصطفیٰ نوازکھوکھر نے کہا ہے کہ اسپیکرقومی اسمبلی سپریم کورٹ کے حکم پرعمل نہیں کرتےتوآرمی چیف کردارادا کریں۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مصطفیٰ نوازکھوکھر نے کہا کہ جنرل قمرجاوید باجوہ کوبھی ایک بیان جاری کرنا چاہیے، انہیں کہنا چاہیے کہ وہ آئین، جمہوریت اور سپریم کورٹ کے فیصلے کے ساتھ کھڑے ہیں۔خیال رہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس صبح ساڑھے 10 بجے سے جاری ہے لیکن اب تک اسپیکر کی جانب سے قرارداد پر ووٹنگ کا عمل شروع نہیں کیا گیا ۔
اگر آج اسپیکر اور حکومت سپریم کورٹ کے واضح حکم پر عمل نہیں کرتے تو پھر اس بحرانی کیفیت میں جنرل باجوہ کو اپنا رول پلے کرنا چاہئے۔
جی ہاں! انھیں بھی ایک بیان جاری کرنا چاہئے کہ وہ ایک پروفیشنل فوجی کی طرح آئین، جمہوریت اور سپریم کورٹ کے فیصلہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔
— Mustafa Nawaz Khokhar (@mustafa_nawazk) April 9, 2022









