بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان کا پہلا پروگرام، نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں سرویلنس پروگرام ڈی ڈی ایچ کا افتتاح ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے کیا

ملتان (ممتازنیوز)نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں پیدائشی طور پر بچوں کے کولہے کے کھلے جوڑ اور بغیر آپریشن علاج کے پہلے سرویلنس پروگرام ڈی ڈی ایچ کا افتتاح گزشتہ روز وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے کیا ۔ نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں شروع کیا جانے والا یہ پاکستان کا پہلا پروگرام ہے جہاں پر ان معصوم بچوں کی بروقت تشخیص کے ذریعے انہیں عمر بھر کی معذوری سے بچایا جا سکے گا۔ڈی ڈی ایچ سرویلنس پروگرام کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر آ رتھوں پیڈک سرجری ڈاکٹر بدرالدین ظافر نے کہا ہے کہ یہ سرویلنس پروگرام ڈیپارٹمنٹ آ ف آ رتھو پیڈک ۔گائنی پیڈز میڈیسن اور پیڈز سرجری کا مشترکہ پروجیکٹ ہے اس منصوبے کے تحت نہ صرف نشتر ہسپتال کے لیبر روم میں پیدا ہونے والے تمام بچوں کا بغیر آ پریشن علاج ہو سکے گا بلکہ دیگر شہروں سے آنے والے بچوں کو بھی یہ سہولت نشتر ہسپتال میں میسر ہو گی کہ وہ اپنے نولود بچوں کا چیک اپ کروا سکیں گے ۔انھوں نے بتایا کہ اگر پیدائش کے فوراً بعد یا پہلے تین سے چار ہفتوں کے اندر اس مرض کی تشخیص کر لی جائے تو بچے پورے کے کولہے کے کھلے جوڑ کی کامیابی کے چانسز سو فیصد ہوتے ہیں انہوں نے بتایا کہ بچوں کی نسبت مطابق بچوں میں اس کے مرض کے چانسز چار گنا زیادہ ہیں ۔ ایسی خواتین جن کا پہلا بچہ دوسرے نمبر پر ایسی خواتین جن کا بچہ پیدائش سے قبل الٹا ہو ، تیسرے نمبر پر حمل کے دوران جن خواتین میں پانی کی کمی کی تشخیص ہو اور ایسی خواتین جن کی فیملی میں جوڑوں کے مرض زیادہ ہوتے ہیں ان کے بچوں کو لازمی چیک کروانا چاہئے انہوں نے بتایا کہ بتایا کہ نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں شروع کیا جانے والا یہ پاکستان کا پہلا سنٹر ہے جہاں پر نولود بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچایا جا سکے گا ۔